پاکستانی کرکٹرز خراب فارم کے بعد ایف بی آر کے شکنجے میں

misbah ul haq

misbah ul haq

پاکستان : (جیو ڈیسک) ایف بی آر نے گزشتہ سال کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر چار کرکٹرز توفیق عمر،مصباح الحق،کامران اکمل اور اظہر علی کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ چاروں کرکٹرز نے اب تک اپنی آمد نیاں اور اخراجات کے گوشوارے جمع نہیں کروائے جس وجہ سے ان کو نوٹسز جاری کیے گیے ہیں۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ تیس جون تک ان کھلاڑیوں کو انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا کہا گیا ہے اگر مقررہ تاریخ تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرائے گئے تو تمام کھلاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔