گال ٹیسٹ : ناقص بیٹنگ، پاکستان دو سو نو رنز سے ہار گیا

pakistan sri lanka

pakistan sri lanka

گال ٹیسٹ : (جیو ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں دو سو نو رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں تین سو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ تین میچوں کی سریز میں سی لنکا نے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ گال میں پاکستان نے چوتھے دن چھتیس رن تین کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل دوسری اننگز کا آغاز کیا ۔ نائٹ واچ مین سعید اجمل بارہ رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ یونس خان نے اسد شفیق کیساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں ایک سو اکیاون رنز کا اضافہ کیا۔

اسد شفیق اسی رنز بناکر ہیراتھ کی گیند پر جے وردھنے کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ یونس خان کوامپائر اسٹیو ڈیوس نے ستاسی رنز پرغلط کیچ آوٹ قرار دیا۔ یونس پہلی اننگز میں بھی غلط ایل بی ڈبلیوقراردیے گئے تھے۔

محمد ایوب بائیس اور عبدالرحمن چودہ رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ عدنان اکمل چالیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ تیس جون سے کولمبو میں کھیلا جائیگا۔