انڈر19ایشیاکپ : بھارت کو ہرا کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Pakistani cricket team

Pakistani cricket team

انڈر19ایشیاکپ : (جیو ڈیسک) انڈرنائنٹین ایشیاکپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دیدی ۔ گروپ اے میں نیپال کے بعد بھارت کوہراکر پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کوالالمپور میں کھیلے جارہے جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر دوسوستاسی رنز بنائے۔ سمیع اسلم ایک سواکیس، انعام الحق اٹھاسی اورمحمدنواز تینتالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹ کھوکر دوسوچھیاسی رنز بناسکی۔وجے زول ایک سونو رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔آخری اوور میں بھارت کو فتح کے لئے سترہ رنز اور آخری گیند پر دو رنز درکار تھے۔ محمدنواز نے پہلی پانچ گیندوں پر پندرہ رنز دیے اور ایک وکٹ لی۔آخری گیند پر کوئی رن نہ دیکر پاکستان کوایک وکٹ سے فتح دلادی۔