یوروکپ کوارٹرفائنل: دفاعی چیمپئین اسپین نے فرانس کو ہرا دیا

spain

spain

یورو کپ فٹبال : (جیو ڈیسک)یورو کپ فٹبال میں دفاعی چیمپئن اسپین نے فرانس کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اسکا مقابلہ پرتگال سے ہوگا۔ یوکرائن میں کھیلے جانے والے میچ میں اسپین نے فرانس کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کی۔ اسپینش کھلاڑیوں نے میچ کے آغاز سے ہی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف کھلاڑیوں کو دباو میں رکھا۔ دفاعی چیمپئین نے شاندار موو بناتے ہوئے فرانس پر یکے بعد دیگرے حملے کرنا شروع کردیے۔ انیسویں منٹ میں اسپین کے زابی الونسو نے ساتھی کھلاڑی کے پاس پر گول داغ کر ٹیم کو برتری دلادی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔

دوسرے ہاف میں بھی اسپین نے اپنی برتری قائم رکھی۔ اور فرانس کے گول پر تابڑ توڑ حملے جاری رکھے۔ فرانس نے اسپین کی برتری کے خاتمے کے لئے متعدد موو بنائے لیکن دفاعی چیمپئین کے مضبوط ڈیفینس نے فرنچ کھلاڑیوں کو گول کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔

کھیل کے اختتامی لمحات میں اسپین کے زابی اولنسو کو فرنچ کھلاڑی نے ڈی میں دکھا دے کر گرا دیا جس پر امپائر نے اسپین کو پنالٹی شوٹ دے دی۔ پنالٹی کک پر زابی اولنسو نے گول کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی اور ٹیم کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری دلادی۔