پاکستانی کینو کی برامد کے لیے نئی راہیں

oranges

oranges

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے کے بعد پاکستانی کینو کی برامد کے لئے نئی راہیں کھل گئیں۔ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مارچ کے اواخر میں ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔

معاہدے کے بعد پاکستانی کینو کی برامد پر عائد پچیس فیصد ڈیوٹی ختم ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی کینو کی برآمد کے نتیجے میں کسانوں کی مشکلات میں بھی کمی ہوگی۔ معاہدے کے تحت انڈونیشیا آسیان کے تحت ستائیس اشیا پر پانچ فیصد ڈیوٹی میں کمی سمیت دو سو بیس ٹیرف لائنز میں کمی کرے گا، جبکہ چورانوے اشیا پر عائد ڈیوٹی مکمل ختم کر دی جائے گی ۔