دس کروڑ مالیت کی یوریا کھاد پاکستان پہنچنا شروع ہوگئی

urea

urea

سعودی عرب سے دس کروڑ ڈالر مالیت کی یوریا کھاد پاکستان پہنچنا شروع ہوگئی۔ سعودی فنڈ برائے ترقی کی جانب سے یوریا کھاد کی قلت دور کرنے کیلئے دس کروڑ ڈالر کا آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا گیا ہے جو دو لاکھ ٹن یوریا کھاد کی شکل میں پاکستان کو مہیا کیا جائے گا۔

ایک لاکھ ٹن یوریا کی دوسری کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے جبکہ مارچ کے وسط تک باقی کھاد بھی پہنچ جائے گی۔ حکومت کی جانب سے یوریا کھاد درآمد کرنے میں تاخیر سے کسانوں کو کھاد کی مد میں ستر سے نوے فیصد تک زائد رقم ادا کرنا پڑی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مارچ کے اواخر تک بارہ لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کا فیصلہ گذشتہ سال کیا تھا۔