ہر روز 6 ارب 30 کروڑ روپے کے نئے نوٹ

currency note

currency note

حکومت نے گزشتہ ہفتے کے دوران اوسطا ہر روز چھ ارب تیس کروڑ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے۔ مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں جاری شدہ نوٹوں کی مالیت چوالیس ارب نو کروڑ روپے کے اضافے سے سترہ کھرب ننانوے ارب گیارہ کروڑ روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔

اس دوران مارکیٹ میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت میں بھی چوالیس ارب چھ کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق حکومت اپنے اخراجات میں کمی کی بجائے نوٹ چھاپ کر بجٹ خسارہ پورا کر رہی ہے اور اس کے نتیجہ عوام کو مہنگائی کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے۔