پاکستان آج سیمی فائنل میں سری لنکا سے ٹکرائے گا

Pakistan Vs Srilanka

Pakistan Vs Srilanka

ٹی20 ورلڈ کپ (جیوڈیسک)ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان آج سری لنکا سیٹکرائے گا۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کل کھیلا جائے گا ۔کولمبو کے آر پریما داسا کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ گروپ ون میں سری لنکا چھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہا ۔ سری لنکا نے انگلینڈ ،ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کو شکست دی ۔ ویسٹ انڈیز چار پوائنٹس کے ساتھ رنرز اپ رہا۔

گروپ ٹو میں آسٹریلیا پاکستان اور بھارت نے چار چارپوائنٹس حاصل کیے تاہم نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر آسٹریلیا نے پہلی اور پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ پاکستان واحد ٹیم ہے جسے اب تک کھیلے جانے والے چاروں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے ۔