پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہو گا

pak bangladesh

pak bangladesh

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج سے چٹاکانگ میں شروع ہورہا ہے۔ دورہ بنگلہ دیش میں شامل واحد ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو آٹ کلاس کیا ہے اور اب قومی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھی بنگلہ دیش کو شکست دینے کیلئے پرعزم دکھائی دیتی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سال ہزار دو ہزار ایک سے دوہزار تین تک چھ ٹیسٹ کھیلے گئے، بنگلہ دیشی ٹیم اب تک پاکستان کے خلاف کوئی ٹیسٹ نہیں جیت سکی ہے۔ آج سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے اظہرعلی، توفیق عمر محمد طلحہ اور عدنان اکمل نے پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔