ٹائٹل فائٹ: عامر خان اور لیمونٹ پیٹرسن ہفتے کو آمنے سامنے

amir Lamont

amir Lamont

پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان اور چیلنجر امریکا کے لیمونٹ پیٹرسن کے درمیان ٹکراو ہفتے کو ہوگا۔ واشنگٹن میں امریکہ کے لیمونٹ پیٹرسن کیخلاف عامر خان ورلڈ لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا دفاع کرینگے۔
عامر خان پانچ مرتبہ ڈبلیو بی اے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور حالیہ فائٹ میں زیب جوڈا کو ناک آوٹ کرکے انہوں نے آئی بی ایف کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔
برطانوی باکسر نے ستائیس میں سے چھبیس مقابلے جیتے، اٹھارہ باوٹ کا فیصلہ ناک آوٹ پر رہا، وہ لیمونٹ پیٹرسن کو شکست دیکر رواں سال کا اختتام کامیابی کیساتھ کرنا چاہتے ہیں۔ عامرخان کا کہنا ہے کہ وہ ایک چیمپیئن ہیں اور فائٹ کے بعد بھی چیمپیئن رہینگے۔