چٹاگانگ ٹیسٹ،پاکستان کے 132رنز دوسرے دن کا کھیل شروع

Cricket

Cricket

پاکستان بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز ایک سو بتیس رنز کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔ اس کا کوئی کھلاڑی آوٹ نہیں ہے۔ قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں سبقت کیلئے مزید تین رنز درکار ہیں۔ محمد حفیظ چوہتر اور توفیق عمر تریپن رنز پر کھیل رہے ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو صرف ایک سو پینتیس رنز پر ڈھیر کردیا۔ ناصرحسین اکتالیس اور ڈیبیو کرنے والیناظم الدین نے اکتیس رنز بنائے۔ سعید اجمل اور عبدالرحمان نے تین، تین جبکہ اعزاز چیمہ اور عمر گل نے دو،دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں پاکستانی اوپنرز نے اننگز کا آغاز شاندار انداز میں کیا اور پہلے روز کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے ایک سو بتیس رنز بنالئے۔