ہاکی چیمپئنز ٹرافی، جرمنی نے پاکستان کو 0-5سے شکست دیدی

pakistan Germany

pakistan Germany

ہاکی چپیمئنز ٹرافی کے دوسرے مرحلے میں جرمنی نے پاکستان کے خلاف صفر کے مقابلے میں پانچ گولوں سے فتح حاصل کرلی۔ پاکستانی کھلاڑی حریف کے سامنے بے بس نظر آئے اور کوئی گول نہ کرسکے قومی ٹیم ساتویں پوزیشن کیلیے کل میچ کھیلے گی۔
آج ہونے والے میچ کے پہلے ہاف کے اختتام پر جرمنی کو پاکستان پر صفر کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل رہی۔ دوسرے ہاف میں جرمنی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی کھلاڑی بے بس نظر آئے۔ جرمن کھلاڑیوں نے دوسرے ہاف میں تین گول اسکور کیے۔ دوسرے کھیلے گئے میچ میں برطانیہ نے جنوبی کوریا چار کے مقابلے تین گول سے شکست دی۔