پاکستان اپنی بندرگاہیں افغانستان اور تاجکستان کیلئے کھولنے پر رضامند

Pakistan bandrgah

Pakistan bandrgah

پاکستان (جیوڈیسک)پاکستان اپنی تین بندرگاہیں افغانستان اور تاجکستان کے لیے کھولنے پر رضا مند ہو گیا، وفاقی کابینہ سے آج معاہدے کی منظوری لی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے اپنی تین بندرگاہوں کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور گوادر کو افغانستان اور تاجکستان کے لئے کھولنے پر رضامندگی ظاہر کر دی ہے اور اس غیر معمولی معاہدے کی باقاعدہ منظوری آج کابینہ کے اجلاس میں لی جائے گی۔

معاہدے کے مطابق افغانستان اور تاجکستان کو ان تینوں بندرگاہوں سے ہر طرح کا سامان اور اشیا اپنے ملکوں کو منگوانے کی اجازات ہوگی اور ہر بندرگاہ پر سٹوریج کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ معاہدے کے تحت ان ملکوں سے کسی قسم کا کوئی ٹیکس یا ڈیوٹی ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔