لبنان : اسلام مخالف فلم کی انٹرنیٹ تک رسائی پر پابندی عائد

youtube banned

youtube banned

لبنان(جیوڈیسک)لبنان کی ایک عدالت نے اس اسلام مخالف فلم کی انٹرنیٹ تک رسائی پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایک وکیل کی طرف سے دائر کی جانیوالی شکایت کے بعد جج ناظم زوعین نے فیصلہ کیا کہ لبنان میں مسلمانوں کی معصومیت نامی اس فلم کی انٹرنیٹ پر تشہیر کو روک دیا جائے۔ مسلمانوں کی معصومیت نامی اس فلم میں اسلام اور پیغمبر اسلام کا مذاق اڑایا گیا ہے اور اس کی وجہ سے مسلم دنیا میں پرتشدد مظاہرے کئے گئے ہیں جبکہ اس فلم کی وجہ سے کئے جانیوالے احتجاجی مظاہروں کے نتیجے میں تشدد کے واقعات میں 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔