ہم جنس پرستی کا انسانی اقدار سے کوئی تعلق نہیں: ایرانی صدر

ahmadinejad

ahmadinejad

ایران (جیوڈیسک) ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ہم جنس پرستی کی حمایت صرف شدت پسند استعمار کے نمائندے کرتے ہیں جن کا حقیقی انسانی اقدار سے کوئی تعلق نہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم جنس پرستی ایک انتہائی بدترین رویہ ہے۔ تمام پیغمبروں، تمام مذاہب اور ادیان نے اس پر پابندی لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک ہم جنس پرستی کو برداشت کرتے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ جو ممالک ایسا نہیں کرتے وہ عوام کو آزادی دینے سے انکاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان اور بعض جماعتیں چار پانچ ووٹ لینے کیلئے ہم جنس پرستی کی حمایت کرتی ہیں۔ اس کا انسانی ترقی سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس کی حمایت کرتے ہیں وہ صرف سرمایہ داری کی حمایت کرتے ہیں۔ اس طرح کسی کی نسل آگے نہیں بڑھتی۔ ایرانی صدر نے کہا کہ اس وقت دنیا کو غربت، ظلم اور آمریت کے چیلنجوں کا سامنا ہے اور وہ انسانی وقار کے مطابق ان مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص ہم جنس پرستوں کو پسند نہیں کرتا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ان کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔