پاکستان اپنی ہی لگائی آگ میں سلگ رہا ہے درست فیصلے نہ کیئے تو تاریخ معاف نہیںکرے گی ، اے ڈی عامر

راجن پور(حنیف بلوچ سے) پاکستان اپنی ہی لگائی آگ میں سلگ رہا ہے درست فیصلے نہ کیئے تو تاریخ معاف نہیںکرے گی ملک میں قتل وغارت اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے ، سندھ ، کراچی ، خیبر پختونخواہ ، اور کوئیٹہ میں لگی آگ نے ملک کی بنیادیں ہلا دی ہیں، بد قسمتی سے مرنے اور مارنے والے دونوں کلمہ گو ہیں اسلام کا نام لے کر جو خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے اب بھی اگر علماء کرام ملک بچانے کے لئیے قائدانہ کردار ادا نہیں کریں گے تو پاکستان کو بچاپانا مشکل ہو گا بیرونی طاقتیں پاکستان کو توڑنے کے درپے ہیں وہ اپنے مشن میں بآسانی کامیاب ہو جائیں گے اگر ایسا ہو گیا تو پھر نہ ملے گی ہماری داستان داستانوں میں ، ان خیالات کا اظہار ہیلپ لائن میڈیا سینٹر کے چئیرمین اے ڈی عامر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں شروع سے ھی پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک کبھی نہیں دیکھنا چاہتے اس لیے انہوں نے اپنی شیطانی چالوں سے ہمیں اپنے ھی لوگوں کے ساتھ لڑا رکھا ہے ماضی میں ہماری افواج کبھی بھی شمال مغربی سرحدوں پر حفاظت کے لئے نہیں گئی بلکہ وہاں پر ہمارے پختون بھائی ہی بارڈر پر پہرے دیتے رہے ہیں ۔پچیس سو کلومیٹر کی طویل سرحد ہماری بلکل محفوظ ہوا کرتی تھی اور ہماری افواج کی توجہ صرف اور صرف انڈیا کی طرف حفاظتی حسار بنا کر رہتی مگر اب ہمارے حکمرانوں کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کے چاروں اطراف خطرہ منڈلا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف توامن کی آشا کاڈھنڈورا پیٹ کر ہندوستان کو پاکستان کا فیورٹ ملک قرار دلوانے کی صہیونی طاقتیں کوشش کر رہی ہیں جب کہ دوسری جانب کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ، پاکستانی چوکیوں پر انڈیا فائرنگ کر کے ہماری افواج کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایسے موقع پر ہندوستان کو فیورٹ قرار دینا اپنے ملک کے ساتھ غداری کے مترادف ہو گا ہمارے حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ غیرت کا مظاہرہ کریں اور امریکہ کی غلامی چھوڑ کر پوری قوم کو قرآن و سنت کے سائے تلے متحد کریں کیونکہ اس کے سوا ہماری نجات ممکن نہیں اور نہ ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ اس کے لئے علماء کرام فرقہ پرستی کو چھوڑ کر بھائی چارے کو فروغ دینے میں کلیدی کردار نبھائیں۔