سولنگی قوم عوام کی لاشوں پر محلات بنانے والوں کو بے نقاب کرکے ان کا احتساب کرے گی

خیرپور( پ ر ) عوام کو اپنا غلام اور اقتدار کو لونڈی سمجھنے والے سیاستدان وڈیرے اور جاگیردار سولنگی قوم کے اتحاد سے خوفزدہ و خائف ہوچکے ہیں اور وہ اس اتحاد کو توڑنے کیلئے مختلف اوچھے ہتھکنڈے اپنارہے ہیں مگر سولنگی قوم اپنے حقیقی دشمن کو پہچان کر ان جاگیرداروں وڈیروں اور موروثی سیاستدانوں کے خلاف متحد ہوچکی۔

اپنے اس شعور کو دیگر برادریوں اور عوام میں بھی منتقل کررہی ہے تاکہ قیام پاکستان سے آج تک قوم کو لوٹ لوٹ کر جائیدادیں اور عوام کی لاشوں پر اپنے محلات بنانے والوں کو بے نقاب کرکے عوام کے اتحادو قوت سے ان کا احتساب کیا جاسکے۔

یہ بات پاکستان سولنگی اتحادمرکزی رہنما سلیمان سولنگی راجپوت نے سولنگی قوم کے کارکنوں عہدیدااروں اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمام برادریاں سولنگی برادری کی طرح استحصالیوں کیخلاف متحد و یکجا ہوجائیں تواستحصالیوں سے نجات بھی مل سکتی ہے اور ان کا احتساب بھی کیا جاسکتا ہے۔