پاکستان ایران سے گیس لیکر مسائل پر قابو پا سکتا ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ

Dr Murtaza Mughar

Dr Murtaza Mughar

پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضی مغل نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ملک ایران سے گیس درآمد کر کے اپنے تو انائی کے مسائل پر قابو پا سکتا ہے، حکومت اس منصوبہ میں دلچسپی لیتے ہوئے جلد تکمیل کیلئے اقدامات کرے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت بھی اپنی توانائی کی قلت کے باعث زیادہ دیر ایرانی گیس کو نظر انداز نہیں کر سکتا ، ڈاکٹر مرتضی مغل نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ سی این جی استعمال کرنے والے ملک میں ایک اور دو ماہ کیلئے اس کی بندش کا فیصلہ قابل قبول نہیں ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی گیس سے پاکستان کی توانائی کی تیس فیصد ضروریات پوری ہو جائیں گی، اس لئے حکومت کو عارضی اقدامات کی بجائے مسئلہ کے پائیدار حل کیلئے ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی جانب توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔