سی این جی کی قیمت میں 15 روپے کلو اضافہ متوقع

cng

cng

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کئی بار اضافے کے بعد اب عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں حکومت سی این جی کی قیمت پندرہ روپے فی کلو بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر غیاث پراچہ نے ذرائع کو بتایا ہے کہ حکومت سی این جی کی قیمتوں کو پٹرول کی سطح پر لے کر آ رہی ہے اور اضافے سے سی این جی سیکٹر بری طرح متاثر ہو گا۔ فیاض پراچہ کے مطابق قیمت میں اضافے کے بعد سندھ میں سی این جی کی قیمت اٹہتر روپے جبکہ پنجاب میں قیمت بیاسی روپے فی کلو سے تجاوز کر جائے گی۔