پاکستان تحریک انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن گجرات سٹی کا ایک اہم اجلاس

گجرات (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن گجرات سٹی کا ایک اہم اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ پاکستان تحریک انصاف جیل چوک میں منعقد ہوا ۔جس کی صدارت سٹی صدر شجاع حسین نے کی ۔اس موقع پر دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس اجلاس میں سٹی عہدداران کا اعلان بھی کیا گیا ۔سٹی صدر شجاع حسین نے سینئر نائب صدر سٹی چوہدری شا زیب افتخاراور سٹی جنرل سیکرٹری عمر نواز کی مشاورت سے سیٹھ بلال ندیم کو سٹی نائب صدر اور فہد انورکو سٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا۔اس موقع پر خاضرین نے نو منتخب ہونے والے عہددران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔