پاکستان تحریک انصاف چیف آرگنائزر چوہدری عثمان دھدرا نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے مظالم سے تنگ عوام اب ان کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے

گجرات(محمد انورشیخ سے ) پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 105کے چیف آرگنائزر چوہدری عثمان دھدرا نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے مظالم سے تنگ عوام اب ان کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے جب تک ملک میں صاف اور شفاف انتخابات نہیں کرائے جاتے تب تک کرپشن کا خْاتمہ ممکن نہیں ۔

ایسے نظام میںد وبارہ کرپٹ حکمران اقتدار میں آجائیں ان خیالات کاا ظہار انہوں نے گزشتہ روز گجرات میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے وزیراعظم کے خلاف فیصلے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ عدلیہ آزاد ہے۔

عدلیہ کے فیصلوں پر عمل درآمد ہر صورت کرایا جائے گا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن لانگ مارچ کیلئے اپنے قائد عمران خان کی کال کا انتظار کر رہے ہیں آئندہ عام انتخابات میں عوام کرپٹ لوگوں کا محاسبہ کریں اور اچھی صاف ستھری قیادت اقتدار میں لائیں۔