تما م جا ری ترقیا تی اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیے جا نے پر خصوصی تو جہ اور انتہا ئی محنت و لگن سے کا م کیا جا ئے

گجرات(محمد انورشیخ سے ) تما م جا ری ترقیا تی اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیے جانے پر خصوصی تو جہ اور انتہا ئی محنت و لگن سے کا م کیا جا ئے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈی سی او نوازش علی نے جاری ترقیا تی اسکیموں کے حوا لہ سے منعقدہ افسران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

اُنہو ں نے کہا کہ خا دم پنجا ب محمد شہبا ز شریف صو بہ کے عوام کو بنیا دی سہو لیا ت اُن کی دہلیز تک پہنچا نے کے لیے دن رات ایک کیے ہو ئے ہیں۔ لہذا ہمیں اُن کے عوام دوست منصوبوں کو ہر صو رت کامیاب بنانے کے لیے تندہی سے کام کرنا ہو گا۔ اُنہو ں نے کہا کہ جاری ترقیا تی منصوبوں کی تعمیر میں ہر طر ح کی شفافیت کو تر جیحی بنیا دو ں پر مُطلق رکھا جائے۔

میٹیریل کے معیا ر کا خصوصی معائنہ کروا کر استعمال میں لایا جائے تا کہ منصو بے دیرپا بنیا دوں پر قائم رہیں۔ اس موقع پر موجود افسران نے ڈی سی او نوازش علی کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ تمام جاری ترقیا تی اسکیموں کی تکمیل آخری مراحل مین ہے اور ان کی تعمیر میں ہر طر ح شفافیت م جود ہے۔ افسران نے بتایا کہ انشا ء ا للہ تما م جا ری منصو بو ں کو اُن کے مقررہ اوقات تک پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا۔