پاکستان جنوبی افریقہ انویٹیشن الیون کے خلاف 329 رنز پر آؤٹ

Pakistan Tour Sourth Africa

Pakistan Tour Sourth Africa

پاکستان کے خلاف ٹور میچ میں جنوبی افریقہ انویٹیشن الیون کی بیٹنگ جاری ہے۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں تین سو انتیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ ایسٹ لندن میں کھیلے جانے والے چار روز پریکٹس میچ کے دوسرے روز انویٹیشن الیون نے اب سے کچھ دیر پہلے تک تین وکٹ پر اڑتالیس رنز بنائے تھے۔

میچ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز ایک سو اٹھتر رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو وکٹ کیپر سرفراز احمد اور فاسٹ بولر عمر گل نے ذمے داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور میں اکیاسی رنزکا اضافہ کیا۔

عمر گل انچاس رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ سعید اجمل چار اور جنید خان چھبیس رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ پاکستان کی پوری ٹیم تین سو انتیس رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ سرفراز احمد نے ترانوے رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ سیمن ہارمر نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔