آسٹریلین اوپن : وکٹوریہ ازاریکا نے ٹائٹل جیت لیا

Victoria Azarenka

Victoria Azarenka

خواتین کے سنگلز مقا بلوں کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن وکٹوریہ ازاریکا نے چین کی لی نا کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میلبرن میں کھیلے گئے سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن کے ویمنز فائنل میں عالمی نمبر ایک بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا نے چین کی لی نا کے خلاف پہلے سیٹ میں ناکامی کے باوجود شکست دے دی۔

دفاعی چیمپیئن نے پہلا سیٹ چھ چار سے ہارنے کے بعد دوسرے سیٹ میں کم بیک کیا اور دوسرا سیٹ چار چھ سے جیت کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی نے چینی حریف لی نا کو سمبھالنے کا موقع نہیں دیا اور چھ تین سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔