پاکستان : حتف سیریز کے کروز میزائل حتف سیون بابر کا کامیاب تجربہ

Cruise Missile

Cruise Missile

پاکستان : (جیو ڈیسک)پاکستان نے حتف سیریز کے کروز میزائل حتف سیون بابر کا کامیاب تجربہ کیا ہے ، ملٹی ٹیوب کروز میزائل حتف سیون بابر ایٹمی اور روائیتی وار ہتھیار لے جانے اور سات سو کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، کروز میزائل بابر انتہائی کم بلندی پر دشوار گذار علاقوں میں ریڈار پر نظر آئے بغیر موثر نقل و حرکت سے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق بابر میزائل میں ٹیرین کانٹر میچنگ اور ڈیجیٹل سین میچنگ اینڈ ایریا کو ریلیشن ٹیکنالوجی بھی استعمال کی گئی ہے جس سے اس میزائل کی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے ،کروز میزائل بابر ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل سے فائر کیا گیا ،بابر ویپن سسٹم کے ذریعے ایٹمی اور روائیتی موڈز میں لانچ کیا جاسکتا ہے۔

میزائل تجربے کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم و ائیں موجود ، ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ خالد احمد قدوائی ، چیئرمین نیسکام عرفان برنی سمیت دیگر اعلی فوجی حکام ، انجینئرز اور سائنسدان موجود تھے ،بابر میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔