پاکستان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی تیز کرے۔ راسموسین

Rasmussen

Rasmussen

برسلز: (جیو ڈیسک) نیٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈرس راسموسین نے کہا ہے کہ پاکستان قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی تیز کرے کیونکہ یہ پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے۔ برسلز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اینڈرس راسمون نے کہا کہ پاکستان سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں تاہم تعلقات میں دو مسائل رکاوٹ ہیں، پہلا مسئلہ نیٹو سپلائی روٹ اور دوسرا دہشت گردوں کی پناہ گاہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نیٹو فورسز کے لیے سپلائی روٹ کھول دینا چاہئے۔ افغانستان اور خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں، پاکستان کو چاہئے کہ وہ ان کے خلاف کارروائی تیز کرے۔