واشنگٹن : ریاست الی نوائے میں فائرنگ،2 افراد ہلاک،2 زخمی

washington

washington

واشنگٹن : (جیو ڈیسک)امریکی ریاست الی نوائے میں پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی ریاست الی نوائے کے شہر کلمٹ کی پولیس کے مطابق ملزمان نے کلب کے باہر اندھا دند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں دو افراد موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے۔

جبکہ دو زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا پولیس اور فائرنگ کرنے والے ملزمان میں بھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اور خدشہ ہے کہ ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔