پاکستان سب کا گھر ہے۔ نواز شریف

Nawaz sharif

Nawaz sharif

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی شخص کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے اور ڈاکٹرز کے قتل پر وزیراعلی کو یہاں ہونا چاہیے تھا۔  شکار پورکے علاقے چک میں ہندواجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا انھیں اور پورے ملک کو اس واقعہ کا تہہ دل سے افسوس ہے اور قومی اسمبلی میں یہ معملہ اٹھا یا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ رب العلمین ہے اسلئیے کسی کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں پاکستان سب کا گھر ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو اس واقعہ پر خاموش نہیں رہنا چاہیے اور جب تک ملزمان کو سزا نہیں ہوجاتی وہ یہ معاملہ اٹھاتے رئیں گے۔