کراچی : شرافی گوٹھ میں تین افراد قتل

karachi

karachi

کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں فارم ہاؤس کے اندر تین افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ کورنگی سنگر چورنگی سے شاہ فیصل جانیو الے راستے پر شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں واقع فارم ہاوس سے تین افراد کی لاشیں ملیں، جن کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا۔
پولیس کے مطابق قتل کیے گئے افراد کو رات کو کسی وقت قتل کیا گیا تھا۔ صبح جب فارم پر دیگر لوگ گئے تو اندر تینوں کی لاشیں پڑیں تھیں، جبکہ تینوں افراد کا قتل نشہ کرنے کے دوران جھگڑے پر ہوا یا تینوں کو زمین کے تنازعہ پر قتل کیا گیا ہے۔