کراچی: گلستان جوہر میں خودکش دھماکا

karachi

karachi

کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے رابعہ سٹی میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ رینجرز نے مبینہ دہشت گرد کی بیوی اور چار بچوں کو حراست میں لے لیا۔ رابعہ سٹی میں دھماکا اس وقت ہوا جب دہشت گردوں کی اطلاع ملنے کے بعد رینجرز ایک گھر میں داخل ہوئی۔ رینجرز کے اہلکار جیسے ہی گھر میں داخل ہوئے تو ایک شخص نے گھر کے باورچی خانے میں جاکر خود کو دھماکے سے اڑادیا۔ واقعے میں ابتک ایک ہی خود کش کے ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔
واقعے کے بعد رینجرز نے مبینہ دہشت گرد کی بیوی اور چار بچوں کو تحویل میں لے لیا ہے، خود کش دھماکا کرنے والا غیر ملکی بتایا جارہا ہے۔ رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے وقوعہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کو سیل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔