پاکستان سیکیورٹی اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے۔ فضل الرحمان

fazlu

fazlu

جمعیت علمائے اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیکیورٹی اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے۔ کراچی میں اسلام زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذہبی طبقے کو جنگ پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بندوق کی نوک پر شریعت کا مطالبہ نہیں ہونا چاہیے۔ لیکن شریعت کے مطالبے کو بندوق کے زور پر رد بھی نہیں کیا جانا چاہیے۔
مولانافضل الرحمن نے کہا کہ کراچی میں ہونے والے جلسے نے نئی تاریخ رقم کی ہے،کراچی بیداری کا تسلسل پورے ملک میں عوامی رابطوں کے زریعے جاری رہے گا۔ اسلام آباد زندہ باد کانفرنس میں قرار داد بھی منظور کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان میں موجود امریکیوں کو ملک بدر کیا جا ئے ۔ قرار داد میں سندھ کی تقسیم کی مخالفت اورسرائیکی صوبے کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ سینیٹر خالد سومرو نے یہ قرارداد پیش کی۔