ساڑھے سات کروڑ کا فراڈ، خرم رسول کا تین دن کا جسمانی ریمانڈ

khurram

khurram

وزیراعظم کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر خرم رسول کو ایف آئی اے نے ساڑھے سات کروڑ فراڈ کے مقدمے میں عدالت میں پیش کر دیا ۔ ایف آئی اے نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم نے سہیل نامی شخص سے جعلی لیٹرہیڈپر رقم وصول کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کے دلائل پر ملزم کا تین دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کی تحویل دیدیا۔
ایف آئی اے نے اوگراممبر منصور منظور کو بھی گرفتار کیاہیتاہم طبعیت خرابی کیباعث اسیعدالت میں پیش نہیں کیاگیا جس پرعدالت نے ملزم کو پولیس گارڈ میں عدالت مِیں پیش کرنے کاحکم دیا۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے خرم رسول کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی فراڈ نہیں کیا انہیں ملوث کیا جا رہا ہے۔