پاکستان سے ترجیحی تجارت کا معاہدہ جلد نافذ ہو جائے گا: انڈونیشیا

Pakistan Indonesia

Pakistan Indonesia

انڈونیشیا کے وزیر تجارت گیتا وریاون نے کہا ہے کہ پاکستان سے ترجیحی تجارت کا معاہدہ پندرہ روز میں نافذ کر دیا جائے گا۔

چار فروری 2012 کو کئے جانے والے تجارتی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے سے نہ صرف دونوں برادر ممالک میں تعلقات مستحکم ہونگے بلکہ پاکستانی منڈی میں دلچسپی رکھنے والے برامد کنندگان کو یکساں مواقع میسر آئیں گے۔ یہ بات انھوں نے پی وی ایم اے کے اول نائب صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں آنے والے خوردنی تیل کے درامد کنندگان کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔

وفد میں انڈونیشیا کی مختلف وزارتوں کے اعلی حکام، انڈونیشیا کے سفارتخانے کا عملہ اور اکبر اقبال پوری بھی موجود تھے۔ انڈونیشیا کے وزیر تجارت گیتا وریاون نے یقین دلایا کہ ان کا ملک پاکستانی درآمدکنندگان کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا۔