پاکستان سے شکست ، دھونی کو کپتانی سے ہٹایا جائے : بھارتی میڈیا

MS Dhoni

MS Dhoni

بینگلور(جیوڈیسک) پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی میڈیا نے مہندر سنگھ دھونی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ دوہزار گیارہ میں بھارت نے ورلڈ کپ جیتا تو مہندر سنگھ دھونی ہیرو تھے مگر دو ہزار بارہ میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور اب پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد وہی ہیرو زیرو ہو گیا۔ مہندر سنگھ دھونی پر قسمت کی دیوی کچھ مہرباں نہیں۔

انگلینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست کے بعد ان کی کپتانی پر تنقید کا سلسلہ جاری تھا۔ پاکستان کے خلاف شکست نے اس تنقید پر جلتی پر تیل کا کام کیا ہے اور بھارتی میڈیا نے ٹیم کی قیادت کسی نوجوان کرکٹر کو منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کپتانی دھونی کے بس کی بات نہیں۔

ان کی زیر قیادت ٹیم میں کوئی جوش و جذبہ نظر نہیں آتا ہے اور ٹیم مقابلے کے جذبے سے عاری نظر آتی ہے۔ میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کپتانی کے لیے سب سے موزوں کھلاڑی ہیں۔