کوئٹہ : سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر آج رائے شماری ہو گی

Aslam Bhootani

Aslam Bhootani

کوئٹہ (جیوڈیسک) سپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی قسمت کے فیصلے کی گھڑی آپہنچی ،آج صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہوگی۔

انیس نومبر کو قائمقام اسپیکر سید مطیع اللہ آغا کی صدارت میں ہونیوالے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر محمد اسلم بھوتانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد صوبائی اسمبلی میں جمع کرائی تھی جس پر 23 ارکان نے دستخط کئے تھے۔ تحریک پر رائے شماری اسمبلی کے اجلاس میں آج ہو گی۔

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر محمد اسلم بھوتانی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ان کے خلاف لائی جانیوالی تحریک عدم اعتماد میں آئینی و قانونی خامیاں پائی جاتی ہیں ۔کوئی بھی اسے عدالت میں چیلنج کر سکتا ہے ۔