پاکستان علاقائی تعاون میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ صدر زرداری

zardari

zardari

پاکستان : (جیو ڈیسک)صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی تعاون میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ خطے کے امن کے لیئے افغانستان میں امن ہونا ناگزیر ہے۔بیجنگ میں شنگھائی تعاون کی تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان توانائی، ٹرانسپورٹ اور ٹیلی مواصلات کے شعبوں میں شنگھائی تنظیم کے ممبر ممالک کا تعاون چاہتا ہے۔ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم سے تعلق پر فخر ہے اور وہ امن، سیکورٹی اور ترقی کے ایجنڈے کے فروغ کے لئے تنظیم کی رکنیت چاہتا ہے۔

صدر ذرداری نے اعلان کیا کہ پاکستان بین الاقوامی انسداد منشیات کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اپنی علاقائی پوزیشن کے باعث پاکستان ایس سی او کے مقاصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ افغانستان میں امن صرف فوجی کارروائی کے ذریعے ممکن نہیں۔ خطے کے امن کے لئے افغانستان میں امن ہونا ناگزیر ہے۔