پاکستان قاضی حسین احمد کی اچانک وفات پر تعزیتی اجلاس کا انعقاد ہوا

گجرات(جی پی آئی) روزنامہ نئی بات کے بیورو آفس پرانا لاری اڈا پر جماعت اسلامی کے سابق امیر رہبر پاکستان قاضی حسین احمد کی اچانک وفات پر تعزیتی اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ انچارج روزنامہ نئی بات محمد انور شیخ نے کی تعزیتی اجلاس میں قاضی حسین احمد کی شاندار سیاسی وسماجی اور مذہبی خد مات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اور مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی تعزیتی اجلاس میں مرزا خرم حسنین ‘ملک شفقت اعوان ‘ارسلان امانت ‘ایم سعد ‘ذیشان خالد ‘شہباز احمد ‘سلیم بٹ ‘عمر شہزاد ‘اسامہ شیخ سمیت دیگر نے شرکت کی