پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے جنرل سیکرٹری حاجی ناصرمحمود نے کنجاہ کا تعزیتی دورہ کیا

کنجاہ(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے جنرل سیکرٹری حاجی ناصرمحمودنے کنجاہ کا تعزیتی دورہ کیا۔ان کے ہمراہ سٹی صدرمسلم لیگ ن گجرات ثناء اللہ بٹ بھی تھے۔ انہوں نے انجمن کلاتھ مرچنٹ کنجاہ کے صدرچوہدری طارق حبیب جائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن کنجاہ، ڈاکٹرمحمدعارف، ظفرحبیب،معروف تاجربشارت حبیب کے والدمحترم چوہدری حبیب اللہ آرائیں کی وفات پرا ن کے گھرجاکرفاتحہ خوانی کی۔

نائب صدرمسلم لیگ ن کنجاہ محمداصغرانصاری کے بڑے بھائی حاجی محمداسلم انصاری کی وفات پران کی رہائشگاہ پرجاکرفاتحہ خوانی کی۔اورمرحومین کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعاکی۔

اس موقع پرصدرتاجراتحادچیئرمین مسلم لیگ ن کنجاہ شہزادہ طاہریوسف،جائنٹ سیکرٹری چوہدری وحیدسلیم،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ بارسلوناکے صدرشہزادہ عثمان طاہر،شیخ محمدیوسف،چوہدری محمدبشیرآرائیں،محمدارشد،مسلم لیگی راہنما حاجی عبدالشکور،گلزاراحمد،سائیں دین محمد،تنظیم مغلیہ کنجاہ کے راہنما مرزا محمد سکندربھی موجود تھے۔