حلقہ این اے 105مسلم لیگ ن کے امیدوارچوہدری احمد سعید جلد ہی حلقہ کادورہ کریں گے

کنجاہ(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما میاں رفیق دوبئی والے نے ایک کارنرمیٹنگ میںصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حلقہ این اے 105مسلم لیگ ن کے امیدوارچوہدری احمد سعید جلد ہی حلقہ این اے105 کادورہ کریں گے۔

مسلم لیگی عہدیداران ،کارکنوں اورعلاقہ بھرکی اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے تاکہ حلقہ این اے 105میں مسلم لیگ ن کومزیدمنظم اورفعال بنایاجاسکے۔ اوروہ تمام علاقائی سیاسی صورتحال جاننے کے بعدشریف برادران کوآگاہ کریں گے۔تاکہ حلقہ این اے 105اورحلقہ پی پی110کی سیٹیں واضح برتری سے جیتی جاسکیں۔