ڈاکٹر ایوب شیخ نے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان کے ہمراہ یونین کونسل 4 مصطفی تاج کالونی میں کرب اسٹون کے لگائے جانے کے کام کا معائنہ کیا

حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ایوب شیخ نے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان کے ہمراہ یونین کونسل 4 مصطفی تاج کالونی میں کرب اسٹون کے لگائے جانے کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر ان کے ہمرا ہ ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل اور دیگر افسران بھی موجود تھے حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ایوب شیخ نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کے ویژن کے مطابق خلوص دل سے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں۔

ہم اس نیک مقصد کی انجام دہی کیلئے ہم اپنی تمام تر صلاحیتیں برئوے کار لاکر قائد تحریک الطاف حسین کے اعتماد کو بر قرار رکھنے کیلئے دن رات کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت میں کوشاں ہیں اور مزید کہا کہ حق پرست قیادت کے منتخب نمائندوں نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے مسائل کے خاتمہ کیلئے ایسی حکمت عملی اپنائی ہے جس سے عوام کو فوری ریلیف حاصل ہو سکے اور معیار بھی بہتر رہے اورکورنگی ٹائون میں بلا امتیاز و تفریق ہر علاقہ میں برابری کی بنیاد پر کام کر وائے گئے ہیںان ترقیاتی کاموں کے ثمرات عوام تک براہ راست پہنچ رہے ہیں ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر محمد سمیع خان نے کہا کہ ٹا ئون انتظامیہ نے ہمیشہ عوامی مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے کورنگی کی عوام کے لئے فلاح بہبو د کے کام کرائے گئے ہیں۔

ان کاموں کی تکمیل کے بعد عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے کورنگی کی ترقی سے یہاں کی عوام کی زندگیوں میں تبدیلی آئی ہے اور ان کے بنیادی بلدیاتی مسائل کا خاتمہ بھی ہوا ہے اس سلسلے میں کورنگی ٹائون انتظامیہ کے تمام افسران و ملازمین جو دن رات محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں اور جس کا مقصد یہ ہے کہ ہمارا ٹائون جلد از جلد تعمیر و ترقی کی راہوں پر گامزن ہو سکے اس موقع پرموجودمتعلقہ افسران و ٹھیکدار کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کو تیزی سے یقینی بنانے کے سلسلے میںکسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو نا چاہیے۔

Korangi Town Mohammad Sami

Korangi Town Mohammad Sami