پاکستان میں اب وہ حالات نہیں جیسے 2009 میں تھے، ذکا اشرف

zaka ashraf

zaka ashraf

لاہور : (جیو ڈیسک) چیرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کیلئے ایک محفوظ ملک ہے، ملک وہ حالات نہیں جیسے دو ہزار نو میں تھے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انہوں نے پی سی بی کا چارج سنبھالتے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کو اپنی ترجیح قرار دیا تھا اور اللہ کے فضل سے ہم اس میں کامیاب ہو گئے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستانی عوام کو طویل عرصے تک بین الاقوامی کرکٹ سے محروم نہیں رکھا جاسکتا ہے۔ سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کی کامیابی سے حوصلہ بڑھا۔ انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش بورڈ کے ساتھ رابطے میں تھے، انکی ٹیم کی کارکردگی میں بھی بہتری آرہی ہے۔ آئی سی سی کو سیکورٹی پلان آج بھیج دیا جائیگا۔

دو ہزار نو میں سری لنکا ٹیم پر حملے سے لگا بدنما داغ صاف کرنے کا یہ اچھا موقع ہے۔ پی پی ایل میں شرکت کیلئے بھی کئی بین الاقوامی کرکٹرز نے آمادگی ظاہر کی ہے۔ وولف رپورٹ پر پی سی بی کی کاوشوں کو آئی سی سی نے سراہا۔ زرداری من موہن ملاقات کے بھی مثبت اثرات ہوئے ہیں اور پاک، بھارت کرکٹ روابط کی بحالی میں بھی مثبت پیش رفت کی امید ہے۔