پاکستان میں جمہوری نظام کا استحکام وقت کی اہم ضرورت ہے، رچرڈ آلسن

Richard Olsen

Richard Olsen

لاہور(جیوڈیسک) لاہورامریکی سفیر رچرڈ جی آلسن نے کہاہے کہ پاکستان میں جمہوری نظام کا استحکام وقت کی اہم ضرورت ہے،ان کا ملک پاکستان میں بروقت، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات چاہتاہے،امریکی سفیر رچرڈ جی آلسن نے لاہورمیں مزارِ اقبال پر حاضری دی اور بادشاہی مسجد کی سیرکی،انہوں نے مزارِ اقبال پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔

بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رچرڈ جی آلسن نے کہاکہ وہ پاکستان میں اداروں کی مضبوطی چاہتے ہیں ،وہ انفرادی طور پر کسی سے نہیں ملتے بلکہ تمام سیاست دانوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں اوریہ سلسلہ ساراسال جاری رہتا ہے،امریکی سفیرنے بتایاکہ انہیں لاہور کا روایتی ناشتہ بہت پسندہے،آج بھی وہ لاہوری ناشتے سے لطف اندوز ہوئے۔