چیئرمین نیب کا استعفے کی تصدیق یا تردید سے انکار

Chairman Fasih Bukhari

Chairman Fasih Bukhari

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد قومی احتساب بیورو (نیب کے چیئرمین فصیح بخاری نے اپنے استعفے سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا۔

کامران فیصل کیس کی سماعت کے موقع پر جب صحافیوں نے ان سے سوال کیاکہ آپ نے صدر کو کوئی خط لکھا اور استعفی دیا ۔ اس پر چیئرمین نیب نے کہا کہ آج موسم بہت اچھا ہے ، انجوائے کرنے دیں۔ صحافیوں نے پوچھا کیا کہ آپ اپنے خط کی تردید کر رہے ہیں۔چیئرمین نیب فصیح بخاری نے کہا کہ نا تصدیق کر رہا ہوں نا ہی تردید۔