پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے میں کامیاب ہوئے ہیں:ہلیری کلنٹن

Hillary Clinton

Hillary Clinton

واشنگٹن (جیوڈیسک)امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کہتی ہیں پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے میں کامیاب ہوئے ہیں۔پاکستان اور بھارت کی طرف سے تعلقات کی بہتری کے لیے کی گئیں کوششیں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے معاون ثابت ہوں گی۔

امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے،اختلافات ہر جگہ ہو سکتے ہیں لیکن ان کی وجہ سے تشدد نہیں ہونا چاہئے۔ان کا کہنا تھا جہاں ممکن ہو ہر ملک کے لیے دہشتگردی کے خلاف کاروائی کرنا ضروری  ہے۔

دہشتگردوں کو ختم کرنے کے لیے پاکستان پر دباو ڈالا ہے اور درجنوں خطرناک دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو ختم کیا،دہشتگرد پاکستان کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔