لاہور : بیٹی کی محبت میں پی آئی اے کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

PIA Lahore

PIA Lahore

لاہور(جیوڈیسک) بیٹی کی محبت میں پی آئی اے کے کیپٹن نے کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کو لاہور میں اتار لیا ، ائیر لائن حکام کا کہنا ہے کہ پرواز فنی خرابی کی وجہ سے ہنگامی طور پر اتاری گئی۔

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نان سٹاپ پرواز پی کے 562 کے کپتان نے بیٹی اور دو رشتہ داروں کو لاہور اتارنے کے لئے ہنگامی لینڈنگ کرا دی۔ کپتان طارق جاوید کی بیٹی اور رشتہ داروں کو اتارنے کے بعد جہاز اسلام آباد روانہ ہو گیا جہاز کو لاہور میں اتارنے پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کو فنی خرابی کی وجہ سے لاہور اتارا گیا۔تکنیکی خرابی دور کرنے کے بعد جہاز کو روانہ کر دیا گیا۔