صدر ، وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ، نگران حکومت پر مشاورت

Islamabad President Meeting

Islamabad President Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ایوان صدر میں اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں اسمبلیوں کی تحلیل اور نگران حکومت کی تشکیل کے معاملات پر غور کیا گیا

ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے اہم رہنماء ، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء رضا ہارون، نسرین جلیل ، ق لیگ کے چودھری شجاعت حسین اور مشاہد حسین سید، عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی عدیل اور افراسیاب خٹک شریک ہوئے ۔اجلاس میں آئندہ عام انتخابات،نگران سیٹ اپ کے قیام، اسمبلیوں کی تحلیل اور ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نگراں حکومت کا تعین آئین کے مطابق ہوگا۔وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کا تقرر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہو گا اور اگر قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد تین روز میں نگران سیٹ اپ پر اتفاق نہیں ہوتا تو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر دو دو نام نگران وزیراعظم کے لئے اسپیکر کی تشکیل کردہ 8 رکنی کمیٹی کو دیں گے۔ اجلاس کے بعد صدر زرداری نے اتحادی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔