پاکستان میں فوجی سرگرمیوں سے امریکا کا کردارمشکوک ہوا،حقانی

husain haqqani
واشنگٹن: امریکا میں متعین پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں براہ راست فوجی سرگرمیوں کی وجہ سے امریکی کردار مشکوک ہوا ۔
امریکی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے حسین حقانی نے کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی امریکا کے کردار کے بارے میں کافی شکوک وشبہات پائے جاتے تھے لیکن ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن اورلاہورمیں ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں دو پاکستانیوں کی ہلاکت کے باعث پاکستانیوں کے دلوں میں امریکا کے بارے میں مزید شکوک وشبہات پیدا ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو منفی کردار کی بہتری کیلئے بہتر کوششیں کرنا ہوں گی۔ حسین حقانی نے مزید کہا کہ پاکستانی امریکا کو ایسا اتحادی تصورکرتے جس پر پراعتبارنہیں کیا جاسکتا اور امریکا بھی ہماری ان کوششوں کو شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کررہے ہیں لیکن حقیقت یہی ہے کو دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔