افغانستان:نیٹو کا دوسرا ہیلی کاپٹر تباہ،33 امریکی فوجی ہلاک

nato helicopter
پکتیا : افغان صوبے پکتیا میں نیٹو کا دوسرا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے تینتیس امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ طالبان نے حملے ذمہ داری قبول کرلی۔
غیر ملکی ٹی وی کے مطابق نیٹوکا ہیلی کاپٹر صوبہ پکتیا کے شہر زورمت میں گرکرتباہ ہوا۔ اس سے پہلے اسی ہی علاقے میں ایک اور نیٹو ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ ادھر طالبان ترجمان قاری ذبیح اللہ نے غیر ملکی ٹی وی کو فون پر بتایا کہ طالبان مجاہدین نے نیٹو ہیلی کاپٹر گرایا۔ گزشتہ روز وردک صوبے میں طالبان نے نیٹو کا ہیلی کاپٹر مار گرایا۔ جس میں اکتیس امریکی فوجی اور سات افغان فوجی ہلاک ہوئے۔