پاکستان میں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا نفاذ چاہتے ہیں ، پاکستان راجونی اتحاد

ماتلی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان کو وقت کے یزیدوں سے بچانا چاہتے ہیں ۔ یہ بات پاکستان راجونی اتحاد کے سربراہ نے سندھ کے تنظیمی دورے کے دوران ماتلی میں مختلف برادریوں کے وفود و عمائدین ، سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں اور عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیروکار حسینی علیہ السلام اور خادمان مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم ہیں اور ہماری سیاست کا مقصد پاکستان کے مسلمانوں اور ریاست کو یزیدان وقت کے چنگل سے نکال کر اس میں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا نفاذ ہے۔

جس کے مطابق کسی عربی کو عجمی پر یا کالے کو گورے پر کوئی فوقیت نہیں یعنی قانون سب کیلئے یکساں ہے اور کسی کو لوٹ مار کا حق حاصل نہیں ہے اور اگر پاکستانی قوم مسائل سے نکلنا چاہتی ہے تو پاکستان کو مفادات کے غلام اور ہر ظلم کو ایمان سمجھنے والے ان تمام یزیدیوں سے نجات کیلئے ہمارا ساتھ دینا ہوگا جو ابتدأسے اس ملک اور اس کے وسائل پر قابض ہیں اور ہٹ دھرمی ‘ استحصال ‘ ظلم اور دہشت گردی کے ذریعے یزید اور ابن زیاد کے ساتھ ساتھ شمر بن لعین جیسا کردار ادا کررہے ہیں اور پھر بھی خود کو مسلمان اور اور دوسرے مسلمانوں پر حکمران سمجھتے ہیں ۔