بھمبر میں تمام بینکوں کی ATMمشینیں خراب صارفین کو شدید دشواری کا سامنا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں تمام بینکوں کی ATMمشینیں خراب صارفین کوشدید دشواری کا سامنا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق گزشتہ 5دنوں سے بھمبر میں UBL،HBLاور نیشنل بینک کی ATMمشینیں خراب پڑی ہیں جس کے باعث تمام صارفین کو رقم نکلوانے اور ٹرانسفر کروانے میں شدید دشواری کا سامناہے بھمبر کے شہریوں نے بینکوں کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ATMمشینوں کی خرابی کا نوٹس لیں اور مشینیوں کو ٹھیک کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔